Monday December 30, 2024

سولہ سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر برہنہ کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان کی متاثرہ خاندان کو دھمکیاں

علاقے سے نقل مکانی کرلی ،ملزمان اور ان کا خاندان بااثر ہے حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے ،متاثرہ لڑکی کی پریس کانفرنس سولہ سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر برہنہ کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان کی ..چارسدہ سولہ سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر برہنہ کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان کی متاثرہ لڑکی اور خاندان کو دھمکیاں ، متاثرہ خاندان نے نقل مکانی کر لی ، متاثرہ

خاندان نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان اور ان کا خاندان بااثر ہے حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے ، متاثرہ لڑکی کا والدین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ارٹ کورونہ میاں کلی سے تعلق رکھنے والی16سالہ متاثرہ لڑکی مسماة عائشہ نے اپنے والد ین کے ہمراہ چارسدہ پریس چیمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 31جنوری کو ملزمان واصف اور ا عظم ان کے گھر داخل ہو گئے گن پوائنٹ پر ان کو کمرے کے اندر لے جا کر زبر دستی ان کے کپڑے اتا ر کر ویڈیو بنا کر زیادتی کی کو شش کی تھی،پولیس نے 24گھنٹے کے اندر اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے ان کو جیل بھیج دیا گیا،ملزمان اور ان کا خاندان بااثر ہے ،ان کو راضی نامے اور ساتھ ساتھ تاوان ادا کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیںجس کی وجہ سے وہ نقل مکانی کرکے اپنے رشتہ داروں کے گھر منتقل ہو گئے جس کی وجہ سے بہنیں سکول جانے محروم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ان کی عزت لٹ گئی اور وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں جبکہ دوسری طرف ملزمان ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے

رہے ہیں،متاثرہ خاندان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کسی حکومتی اہلکار اور سیاسی رہنماء نے ان کا پوچھا تک نہیںاور نہ کوئی داد رسی کیلئے ان کے گھر آئے ، حکومت اور ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ وہ غریب لوگ ہے ،بااثر لوگوں کے دھمکیوں کا جواب نہیں دے سکتے ۔

FOLLOW US