Monday September 15, 2025

پاکستان کا بڑا شہر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا امام مسجد سمیت کئی افراد نشانہ بن گئے، ہسپتالوں میں رش

پاکستان کا بڑا شہر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا امام مسجد سمیت کئی افراد نشانہ بن گئے، ہسپتالوں میں رش

چمن (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے چمن میں تاج روڈ پر واقع قدیم مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں تاج روڈ پر مسجد کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔ ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کے مطابق چمن دھماکے کے 2 زخمی سول اسپتال منتقل کیے گئے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔