Monday September 15, 2025

دھماکہ ہو گیا ، پاک فوج کو نشانہ بنا دیا گیا ، جانی نقصان کی اطلاعات

دھماکہ ہو گیا ، پاک فوج کو نشانہ بنا دیا گیا ، جانی نقصان کی اطلاعات

بنوں (آ ئی این پی )شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکہ ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید دوسرا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ گین ایریا تنگ کلی کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک سیکورٹی اہلکار سپاہی محمد طاہر شہید جبکہ لانس نائیک محمد خان زخمی ہوگیا سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے شہید اور زخمی اہلکار کو دتہ خیل کیمپ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت خطر ناک بتائی جاتی ہے ۔