چیف جسٹس ثاقب نثار سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
لاہور(نیوزڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثارکو سینے میں تکلیف کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں انکی انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار آج اپنی رہائش گاہ میں موجود تھے کہ انکی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی۔ان کے سینے میں ہونے والے درد نے انکی حالت کو پریشان کن حد تک متاثر کیا۔ طبیعت کے
بگڑنے کے بعد انکو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انکا طبی معانئہ کیا جس کے نتیجے میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی انجیو پلاسٹی کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارکی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم انکو ابھی طبی نگرانی میں رکھا جارہا ہے۔ چیف جسٹس کو گھر منتقل کرنے کے حوالےسے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ چیف جسٹس کی طبیعت بہتر ہونے تک انکو گھر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ،جیسے ہی انکی طبیعت میں بہتری آئے گی انکو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس کوسینے میں تکلیف کےباعث آرآئی سی لایا گیاتھا