Monday September 15, 2025

آسیہ ملعونہ کو بری کیے جانے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی بلاک ہونا شروع ۔۔ بہت بڑے احتجاج کا اندیشہ

آسیہ ملعونہ کو بری کیے جانے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی بلاک ہونا شروع ۔۔ بہت بڑے احتجاج کا اندیشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسیہ ملعونہ کو بری کیے جانے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی بلاک ہونا شروع ۔۔ بہت بڑے احتجاج کا اندیشہ ۔۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے توہین رسالت کے الزام میں موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت عظمیٰ نے

اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ آسیہ بی بی اگر کسی دوسرےکیس میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔ 56 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا، جس کا آغاز کلمہ شہادت سے کیا گیا جبکہ فیصلے میں کئی قرآنی آیات اور علامہ اقبال کے شعر کا بھی حوالہ دیا گیا۔فیصلے کے بعد ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا ۔۔ جڑواں شہر وں میں راستے بلاک کیے جانے لگے ۔ مولانا خادم رضوی نے اس حوالے سے احتجاج کال دیدی ہے اور وہ اس وقت خود پنجاب اسمبلی کے باہر موجود ہیں ۔