Monday September 15, 2025

بریکنگ نیوز دارالحکومت میں خودکش دھماکہ لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، بھگدڑ مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار

بریکنگ نیوز دارالحکومت میں خودکش دھماکہ لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ، بھگدڑ مچ گئی ، ہر طرف چیخ وپکار

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، خودکش حملہ آور نے پل چرخی جیل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔کابل کا ہائی سکیورٹی زون اسوقت خوفناک دھماکے سے گونج اٹھا جب خودکش دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑا

لیا، واقعہ پل چرخی جیل کے قریب پیش آیا جس کے بعد ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے، دھماکے کے مقام پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی تاہم 7 افراد بم کا نشانہ گئے۔ پولیس اور افغان سکیورٹی اہلکاروں نے زخمی ہونے والے 5 افراد اور 7 لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔