Wednesday January 22, 2025

انڈونیشیا میں تباہ ہونے والا طیارہ گر ا نہیں تھا بلکہ کس وجہ سے 189لوگوں کی موت واقع ہوئی، ایک ایسی رپورٹ جس نے پوری دنیا کو خوفزدہ کر دیا

انڈونیشیا میں تباہ ہونے والا طیارہ گر ا نہیں تھا بلکہ کس وجہ سے 189لوگوں کی موت واقع ہوئی، ایک ایسی رپورٹ جس نے پوری دنیا کو خوفزدہ کر دیا

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز انڈونیشیا کے ایک مسافر طیارے کے گرکے تباہ ہونے اور سوار 189افراد کی موت واقع ہو جانے کی خبریں آئی تھیں لیکن اس بارے میں اب جو خبر آئی ہے اسے سن کر دنیا بھر کی سکیورٹی ایجنسیاں لرز اٹھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے بعد اب ایک ایسا دعویٰ سامنے آگیا ہے جس نے پوری دنیا میں کھلبلی مچادی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ طیارے کی تباہی کی وجہ اس میں موجود ایک بم کا پھٹنا تھا۔ ایوی ایشن کے ایک ماہر کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چند وجوہات کی بنا پر یہ بات ناممکن قرار دی جا سکتی ہے کہ یہ طیارہ حادثے کے باعث گرا ۔ کوئی بھی چیز طیارے کو ناک کے بل نیچے نہیں گرا سکتی ۔ حتیٰ کہ انجن بھی نہیں۔تاہم طیارے کے گرنے کی دیگر وجوہات میں پائلٹ کی کوئی سنگین غلطی یا پھر خودکشی کے ارادے سے جان بوجھ کر طیارے کو زمین پر گرانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ طیارے کے پائلٹ بھووے سنیجا نے، جو بھارتی شہری ہے حادثے سے کچھ ہی دیر قبل کنٹرول ٹاور کو جہاز میں تکینیکی خرابی کے بارے بتایا تھا اور واپس لینڈ کرنے کی اجازت مانگی جو اسے دے دی گئی۔ اس اطلاع کے چند لمحے بعد جہاز ریڈار سے غائب ہو گیا

FOLLOW US