Monday September 15, 2025

سب سے بڑی بریکنگ نیوز مسلم لیگ (ن) کے انتہائی اہم رہنما کو بیٹے سمیت قتل کر دیا گیا

سب سے بڑی بریکنگ نیوز مسلم لیگ (ن) کے انتہائی اہم رہنما کو بیٹے سمیت قتل کر دیا گیا

گوجرانوالہ (آئی این پی) گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد فائرنگ سے (ن) لیگ کے جنرل کونسلر شوکت علی بیٹے سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے دوسرا بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔گوجرانوالہ میں تھانہ دھلے کے علاقے راجکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے

یونین کونسل 63سے ن لیگ کا جنرل کونسلر شوکت علی اپنے بیٹے علی رضا سمیت جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ سے شوکت علی کا دوسرا بیٹا علی حسن بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتول کے بھائی کے مطابق گھر کے باہر نوجوان آپس میں جھگڑ رہے تھے کہ جھگڑے کی آواز سن کر شوکت بیٹوں سمیت گھر سے باہر آیا اور منع کیا تو معمولی تلخ کلامی کی بعد ایک ملزم نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔دوسری طرف گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔۔۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردی۔گوجرانوالہ میں تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے زیڈ بلاک میں اپنی ڈیوٹی پر گھر کے باہر بیٹھے سیکیورٹی گارڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کردی۔فائر کی زد میں آکر سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔۔نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا۔سیکیورٹی گارڈ اول خان پشاور کا رہائشی تھا۔