Wednesday January 22, 2025

بڑے پیما نے پر ہلا کتیں ، مزید ہلا کتو ں کا خد شہ

بڑے پیما نے پر ہلا کتیں ، مزید ہلا کتو ں کا خد شہ

نیویارک(نیوز ڈیسک )امریکی ریاست پینسلوینیا میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ہوا ہے۔ یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے میں 7 یہودی جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ پٹسبرگ شہر میں پیش آیا۔جہاں یہودیوں کی عبادتگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔آج ہفتہ کے روز یہودی اپنی مذہبی رسومات کے

لیے اپنی عبادتگاہ میں جمع تھے کہ ایک دہشتگرد وہاں دھس آیا۔اس نے مذہبی رسومات میں مصروف یہودیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔اس فائرنگ کے شروع ہوتے ہی عبادتگاہ میں کھلبلی پچ گئی اور لوگ اپنی جانیں بچانے کے لیے پناہ ڈھونڈنے لگے۔اس دوران فائرنگ کی زد میں آ کر 7 یہودی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر چکی ہیں۔ہلاک ہونے والوں کو اموات کی تصدیق جبکہ زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔مقامی افراد اسے دہشتگردی کا مذموم واقعہ قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکہ کے سابق صدور بل کلنٹن، باراک اوبامہ کی رہائش گاہوں سمیت وائٹ ہاوس اور سی این این کی عمارت سے دھماکہ خیز مواد ملا تھا۔

FOLLOW US