Tuesday January 21, 2025

تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا فیصلہ ،کن ممالک سے سفیروں کو فوری تبدیل کیا جائے گا ؟بڑے بڑے نام سامنے آگئے

تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا فیصلہ ،کن ممالک سے سفیروں کو فوری تبدیل کیا جائے گا ؟بڑے بڑے نام سامنے آگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت خارجہ نے اہم ممالک میں موجود سفیروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈاکٹر اسد مجید کو امریکا میں سفیر جبکہ نفیس ذکریا کو لندن میں ہائی کمشنر تعینات کیا جائے گا۔سعودی عرب ،قطر اور کینیڈا میں بھی سفراء کی تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خارجہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس ضمن میں گزشتہ حکومت کے تعینات کردہ سفیروں کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کی جگہ نئے سفراء کی تقرریاں کی جائیں گی تاکہ پاکستانی موقف کو واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھا جائے۔اس حوالے سے امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر علی جہانگیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔اس پریس کانفرنس میں جہاں انہوں نے امارات سے آئے وفد کے حوالے سے بریفنگ دی وہیں سفیروں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں پاکستان سفیر علی جہانگیر صدیقی کی جگہ ڈاکٹر اسد مجید کو پاکستان میں امریکی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح میں نفیس ذکریا کو لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات کیا جائے گا۔اسی طرح قطر میں حسن ریاض شاہ کو تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ راجا اعجاز علی کا نام سعودی عرب کے لیے زیر غور ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کینیڈا میں بشیر تارڑ کی تقرری پر غور کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔

FOLLOW US