Saturday May 18, 2024

ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا سینئراینکر نے اپنی گرفتاری کا حکم جاری ہوتے ہی کیا کیا اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا سینئراینکر نے اپنی گرفتاری کا حکم جاری ہوتے ہی کیا کیا اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرنےکا حکم جاری ہو گیا ۔سول عدالت نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قابل ازگرفتاری خارج کردی۔ سینئر اینکر کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ شاہد مسعود

پربطورایم ڈی اورچیئرمین پی ٹی وی 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کیخلاف کرپشن کیس میں درخواست دائر تھی۔جس پر آج ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی۔ سول جج نے اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قابل ازگرفتاری خارج کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ضمانت خارج کیے جانے پراینکر ڈاکٹرشاہد مسعود عدالت سے فرار ہوگئے ہیں۔ اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قابل ازگرفتاری اسپیشل جج سینٹرل نے خارج کردی ہے۔

FOLLOW US