قوم تیا ری کر لیں ، سعودی عرب سے واپس آتے وزیر اعظم عمران خان ٹھیک ایک گھنٹے بعد کو نسا بڑا کام کر نے جا رہے ہیں ، مخا لفین بھی انتظار میں بیٹھ گئے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج 8 بج کر 15 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج سوا 8 بجے قوم سے
خطاب کریں گے۔فیصل جاوید کی جانب سے وزیراعظم کے خطاب سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ وزیراعظم قوم کو اپنے دورۂ سعودی عرب سے آگاہ کریں گے اور اس دوران سعودی امدادی پیکیج سے متعلق بھی تفصیلات بتائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کےلیے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پاکستان تک تیل بھی ادھار فراہم کیا جائے گا۔