Monday September 15, 2025

بریکنگ نیوز آرمی پبلک سکول کے حادثے کے بعد پاکستان کے ایک اورسکول پر خوفناک حملہ۔۔ بچوں پر اندھا دھند فائرنگ سے ہر طرف خون ہی خون پھیل گیا ۔۔ لرزہ خیز خبر

بریکنگ نیوز آرمی پبلک سکول کے حادثے کے بعد پاکستان کے ایک اورسکول پر خوفناک حملہ۔۔ بچوں پر اندھا دھند فائرنگ سے ہر طرف خون ہی خون پھیل گیا ۔۔ لرزہ خیز خبر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی پبلک سکول کے حادثے کے بعد پاکستان کے ایک اورسکول پر خوفناک حملہ۔۔ بچوں پر اندھا دھند فائرنگ سے ہر طرف خون ہی خون پھیل گیا ۔۔ لرزہ خیز خبر ۔صوبائی دارلحکومت کو ئٹہ میں ایک نجی اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 4 طالب علم زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں پیش آیا، جہاں نجی اسکول کے گیٹ پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے

میں 4 طالب علم زخمی ہوئے۔فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی طالب علموں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ایک طالبہ اور تین طلباءشامل ہیں، جن کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں اسکول میں فائرنگ کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جن میں زیادہ تعداد معصوم طلبہ کی تھی۔