کپتان کو دیکھتے ہی سعودی عرب میںمقیم پاکستانی حاتم طائی بن گئے ڈیموں کےلئے قائم فنڈز میں ایک ہی رات میں کتنی رقم دے ڈالی جان کر آپ بھی خوشی اپنی حدوں کو چھو لے گی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ایک جانب جہاں سعودی حکومت نے پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کے لئے تین ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان کر دیا تودوسری جانب عمران خان کی جانب سے قائم ڈیم فنڈز کےلئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دل کھول کر چندہ دے ڈالا اور ایک ہی رات میں کروڑوں روپے کی رقوم دے ڈالیں۔ سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق ڈیموں کے لئے ایک ہی رات میں 6 کروڑ 21 لاکھ 4 ہزار کی خطیررقم جمع کر لی۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ رقم چیک کے طور پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پیش کی گئی۔اس رقم کو سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا جارہا ہے