” آپ میرے بارے میں برسوں سے بدگمانی کا شکار ہیں آپ کے خلاف یہ کام میں نے کیا ہی نہیں تھا ” نوازشریف نے آصف زرداری کی سب سے بڑی غلط فہمی دور کر ڈالی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اورسابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی ہے اور دونوں رہنمائوں کے مابین رابطوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔میاں نوازشریف نے ماضی میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کے الزام کو مسترد کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر کی غلط فہمی دور کرنے کی ہدایات دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے آصف زرداری کو گلے شکوے ختم کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیخلاف مقدمہ میں نے نہیں بنایا،مجھے آپ کیخلاف مقدمے کاعلم ہی نہیں تھا،نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ سابق صدرکی غلط فہمی دورکردیں۔واضح رہے گزشتہ روز آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کیخلاف اپوزیشن کا اتحاد بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔