Monday September 15, 2025

کیا سعودی عرب دنیا کو تیل کی فراہمی بند کرنے والا ہے سعودی وزیر نے تہلکہ خیز بیان جاری کر دیا

کیا سعودی عرب دنیا کو تیل کی فراہمی بند کرنے والا ہے سعودی وزیر نے تہلکہ خیز بیان جاری کر دیا

ریاض(آئی این پی)سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 1973 کی طرح مغربی ممالک کو تیل کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، مملکت تیل کو سیاست سے علیحدہ کر دے گی۔تیل کی قیمت بڑھنے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،تیل کی قیمت میں اضافہ معاشی سست روی اور کساد بازاری کا باعث بنتا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 1973 کی طرح مغربی ممالک کو تیل کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت تیل کو سیاست سے علیحدہ کر دے گی۔پیر کے روز تاس نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں الفالح نے باور کرایا کہ “اس تجربے کو دہرانے کا کوئی ارادہ نہیں”۔الفالح کے مطابق سعودی عرب ایک انتہائی ذمے دار ریاست ہے اور ہم کئی دہائیوں سے اپنی تیل کی پالیسی کو ذمے داری پر مبنی اقتصادی ذریعے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔سعودی وزیر نے بتایا کہ مستقبل قریب میں مملکت کی تیل کی یومیہ پیداوار 1.1 کروڑ بیرل تک بڑھ جانے کا امکان ہے ،،، تاہم ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر نہیں جائے گی۔الفالح کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ضرورت سے زیادہ اضافہ عالمی معیشت کی سست روی اور کساد بازاری کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “اگر یومیہ 30 لاکھ بیرل کی کمی ہو جائے تو ہم مطلوبہ حجم کو پورا نہیں کر سکیں گے اور ہمیں تیل کے ریزرو ذخائر کو استعمال کرنا لازم ہو گا”۔