افغانستان میں شدید حملے کے دوران امریکی فوج کے جنرل کے بارے میں چونکادینے والی خبر
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے قندھار میں ہونے والے ایک حملے میں جنرل جیفری سمیلی زخمی ہو گئے۔پیر کو پینٹاگون کے ترجمان گرانٹھ نیلے نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ افغان باڈی گارڈز کے حملے کے نتیجے میں امریکی فوجی جنرل زخمی ہو گئے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنرل جیفری سمیلی حملے کے نتیجے میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حملہ کے نتیجے میں افغان صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدالرازق اورصوبے کے انٹیلی جنس ہیڈ جنرل عبدالمومن ہلاک ہو گئے تھے، حملے کے نتیجے میں صوبے کے گورنر زلمے ویسا بھی زخمی ہوئے تھے۔