Tuesday September 16, 2025

کراچی کے حلقہ پی پی 247کے بھی نتائج تیز ی سے آنا جاری تحریک انصاف کی برتری جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

کراچی کے حلقہ پی پی 247کے بھی نتائج تیز ی سے آنا جاری تحریک انصاف کی برتری جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے حلقہ پی ایس 247میں بھی ضمنی الیکشن کے بعد نتائج کا سلسلہ اب تیز ہو گیا ہے۔ اب تک 71پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں ۔ جب کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی 23351 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار 10409 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔واضح رہے کہ اس حلقے میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا ۔ اور مختلف پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے والے مرد و خواتین کا رش رہا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک تواتر کے ساتھ جاری رہا ۔