Thursday January 2, 2025

راو انوار کی عد م گرفتاری؛ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء کو جوتے پڑ گئے

اسلام آباد راو انوار کی عد م گرفتاری پیپلز پارٹی کے لیے درد سر بن گئی۔ اسلام آباد میں قومی پختون جرگے کے دھرنے میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عامر فدا پراچہ کو جوتے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث پولیس افسر راو انوار کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔راو انوار کی گرفتاری اور نقیب اللہ محسود کو انصاف

دلانے کے لیے ملک بھر میں آوازیں اٹھائی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں اسلا م آباد میں قومی پختون جرگہ کے زیر اہتمام دھرنا دیا جا رہا ہے ۔راو انوار کی عد م گرفتاری پیپلز پارٹی کے لیے درد سر بن گئی۔ اسلام آباد میں قومی پختون جرگے کے دھرنے میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عامر فدا پراچہ کو جوتے پڑ گئے۔اظہار یکجہتی کے لیے آئے پیپلز پارٹی کے رہنما ابھی سٹیج پر آئے ہی تھے کہ مجمع میں سے کسی نے انکی جانب جوتا اچھال دیا جس کے بعد عامر فدا پراچہ خطاب کئیے بغیر واپس چلے گئے۔
>

FOLLOW US