Thursday January 2, 2025

غلاف کعبہ اورحضور کی قبر مبارک کی چادر کے حصول کا برطانوی دعوی

مکہ مکرمہ سعودی ذرائع کے مطابق غلاف کعبہ فیکٹری نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی چادراور غلاف کعبہ کے نمونوں سے متعلق برطانوی دعوﺅں کی تردید کردی۔ فیکٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد باجودہ نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ویب سائٹ پر جو دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انکے پاس اصلی غلاف کعبہ کے نمونے ہیں اور غلا ف

کعبہ فیکٹری انکی توثیق کئے ہوئے ہے۔اسی طرح انکا یہ دعویٰ کہ انکے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی اصلی چادر بھی موجود ہے۔ سراسر غلط ہے۔ حقیقت سے اس دعوے کا کوئی تعلق نہیں۔ مذکورہ غلاف اور چادر دونوں نقلی ہیں۔ فیکٹری نے نہ غلاف کعبہ کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی قبرکی چادر سے متعلق کوئی بات کہی ۔ فیکٹری کی ذمہ داری غلاف کعبہ تیار کرنے اوراسے خانہ کعبہ پر چڑھانے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔

FOLLOW US