مسلم لیگ ن نے آج مظفر آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کو مخاطب کیا اور کہا کہ میں پاکستان سے فارغ ہو گیا ہوں۔ راجہ فاروق صاحب آزاد کشمیر میں ڈیوٹی لگا دیں۔ پاکستان سے نا اہل ہو گیا ہوں ،آزاد کشمیر کے لیے تو نا اہل نہیں
ہوا؟ مجھے پہاڑ بہت اچھے لگتے ہیں، یہاں ڈیوٹی لگ گئی تو لوگوں کی بہت خدمت کریں گے اور آزاد کشمیر کے چپے چپے پر جائیں گے۔