دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے قومی کھلاڑی شہید
بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسندوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کرہاکی کے قومی کھلاڑی کو موت کے گھاٹ میں اتار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے سپورٹس کمپلیکس کے باہر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں واپڈا کی جانب سے ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ضیا الرحمان شہید ہو گئے ہیں۔ ضیا الرحمان ایک مقامی میچ کے بعد سپورٹس کمپلیکس بنوں سے باہر آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے ہر طرف ناکہ بندی کرکے ملزمان ک تلاش شروع کر دی ۔