Tuesday September 16, 2025

وزیر اعظم عمران خان کو دوسرا دورہ سعودی عرب : پاکستان کو کیا کچھ حاصل ہو سکتا ہے؟ برطانوی اخبار نے پیشگوئی کر دی

وزیر اعظم عمران خان کو دوسرا دورہ سعودی عرب : پاکستان کو کیا کچھ حاصل ہو سکتا ہے؟ برطانوی اخبار نے پیشگوئی کر دی

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز ایک وجہ سعودی دولت پر انحصار ہوسکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے آئی ایم ایف سے ممکنہ گریز کی ایک وجہ سعودی دولت پر انحصار ہوسکتا ہے، اس مقصد کیلئے پاکستان سعودی وفد سے ملاقات کر

رہا ہے اور ان سے توانائی کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بات چیت ہورہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے تیل کی تاخیر سے ادائیگی کے معاہدے کی بھی بات کی ہے جس پر غور جاری ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے 23 اکتوبر کو ریاض پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں 23 اکتوبر سے مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات پر3 روزہ کانفرنس شروع ہوگی جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو ریاض پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے، کانفرنس میں عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پربات کریں گے جب کہ اپنے آئندہ 5 سالہ وژن سے دنیا کوآگاہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمدبن سلمان سے ملیں گے جب کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے3800 مندوب آرہے ہیں۔