Saturday July 27, 2024

داعش طالبان کوپاکستانی ایجنٹ کہہ کر مسترد کرتی ہے،افغان جیل میں قید داعشی جنگجو

پاکستانی جنگجوزیادہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ،داعشی قید ی کی افغان خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی موجودگی گفتگو داعش طالبان کوپاکستانی ایجنٹ کہہ کر مسترد کرتی ہے،افغان جیل میں قید افغان جیل میں قید ایک داعشی جنگجو نے کہاہے کہ داعش گروپ میں شامل پاکستانی جنگجوزیادہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اوریہ اورکزئی

ایجنسی سے آئے ہیں جبکہ گروپ میں چیچن اور عرب جنگجو بھی شامل ہیں،افغان خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی موجودگی میں کیے جانے والے اس انٹرویو میں جیل میں قید داعش کے ایک جنگجو نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ طالبان اورداعش تنظیموں کے مقاصد مختلف ہیں، جنگجو نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے نزدیک اگر حکومت میں سے کوئی اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کرتا ہے تو اس کو معاف کر دینا چاہیے جبکہ داعش کہتی ہے کہ اسے مار دیا جائے،داعش تبلیغ کرتی ہے کہ مسلمان صرف وہ ہیں اور طالبان نہیں ہیں اور یہ رحم پر یقین نہیں رکھتی،داعش کے سابق جنگجو نے الزام عائد کیا کہ گروپ میں شامل پاکستانی زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور اس کے مطابق یہ پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی سے آئے ہیں جبکہ گروپ میں چیچن اور عرب جگجو بھی شامل ہیں،اس جنگجو نے بتایا کہ وہ مشرقی افغانستان میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں میں شامل رہے ہیں جن میں لوگوں کو قتل کیا گیا اور ہم لوگوں کو بم پر بیٹھا کر انھیں اڑا دیتے تھے،جنگجو کے مطابق اس نے شمالی پاکستان میں ایک ماہ کی تربیت حاصل

کی اور داعش طالبان کوپاکستانی ایجنٹ کہہ کر مسترد کرتی ہے۔

FOLLOW US