Thursday January 2, 2025

کچھ سیایست دانوں کے پاس دو ہفتے رہ گئے ہیں،فروری کے مہینے میں آٹھ دس سیاست دان نا اہل ہو جائیں گے

فروری کے مہینے میں آٹھ دس سیاست ان نا اہل ہو جائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی چھٹی کرا دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار حامد میر نے 92نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کچھ دوستوں کے پاس صرف دو ہفتے رہ گئے ہیں۔ میرے بہت پیارے آٹھ

دس دوست بہت خطرے میں ہیں۔اور کچھ لوگ ان کو بہت زیادہ بھڑکا رہے ہیں لیکن میری دعا ہے کہ اللہ ان کو ہدایات دے۔حامد میر نے کہاکہ میں سیاست دانوں کو نا اہل کرنے کے خلاف ہوں لیکن جب کوئی سیاست دان اپنے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے جان بوجھ کر ایک ادارے کو ٹکر مارنے کی کوشش کرے گا تو پھر ادارہ بھی اپنے آئین اور قانون کی حدود میں رہ کر اپنا دفاع کرے گا اور ویسے بھی ایسا ادارہ جو آئین اور قانون کے محافظ کا ذمہ دار ہو تو ایسے ادارے کو زیادہ نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ۔ نقصان تو آپ کو ہو گا کیونکہ آپ عوامی عدالت اور سیاسی جلسوں سے فیصلہ لے رہے ہیں۔لیکن وہ جو فیصلہ آناہے۔ اس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کی چھٹی کروا دینی ہے۔

FOLLOW US