Tuesday September 16, 2025

انتخابی ریلی میں بم دھماکہ ، 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ۔۔افسوسناک تفصیلات آگئیں

انتخابی ریلی میں بم دھماکہ ، 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ۔۔افسوسناک تفصیلات آگئیں

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان میں پارلیمانی نشت کی امیدوارخاتون کی انتخابی ریلی میں بم دھماکہ کے نتیجہ میں14افراد جاں بحق جبکہ30کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار کے پولیس ترجمان خلیل عسیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جسے ضلع روستک میں

ہونے والی اُس انتخابی ریلی کے قریب کھڑا کیا گیا تھا جس سے ایک خاتون پارلیمانی امیدوار نذیفہ یوسف بیک نے خطاب کرنا تھا، اس ریلی میں شرکت کے لیے کافی زیادہ لوگ جمع تھے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت نذیفہ وہاں موجود نہیں تھیں اس لیے وہ محفوظ رہیں۔