Tuesday September 16, 2025

بریکنگ نیوز! پاک فوج نے بھارت میں کتنی سرجیکل سٹرائیک کرنے کا اعلان کر دیا؟ بھارتیوں کی نیندیں اڑگئیں

بریکنگ نیوز! پاک فوج نے بھارت میں کتنی سرجیکل سٹرائیک کرنے کا اعلان کر دیا؟ بھارتیوں کی نیندیں اڑگئیں

لندن(نیوزڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ بھار ت نے ایک سرجیکل سٹرائیک کی تو پاکستان 10کرے گا ،جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہو وہ ٹوٹ جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے ۔برطانیہ میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی

،پاک فوج سی پیک کی محافظ ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا پاکستان ماضی سے بہتر ہے ،قومی یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ،ہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سب سے منظم ادارہ ہے ،پاک فوج کی طرح دیگر اداروں کو بھی مضبوط ہونا چاہیے ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کا کام ہے ،فوج پندرہ سال سے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو عدالتوں میں سزائیں ملنی چاہئیں تھیں ،چار سال میں جوڈیشل ریفارمز کیو ں نہیں ہوئے ؟