Saturday December 21, 2024

سینئر صحافی حسن نثار کی والدہ انتقال کر گئیں ،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور سینئر صحافی و کالم نگار حسن نثار کی والدہ 94برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ سینئر صحافی حسن نثار کی والدہ کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، سہیل وڑائچ ،عابد حسن

منٹو،ارشاد احمد عارف، سلمان غنی ، ریاض صحافی ،چوہدری مونس الٰہی ،چوہدری محمد سرور، میاں اسلم اقبال، شاہد قادر ،شعیب بن عزیز ، اعظم چوہدری، سرور سکھیرا، حفیظ اللہ نیازی، کیپٹن (ر) عطاء محمد، جاوید اقبال، گلزار مشہدی، میاں راشد فرزند، امیر العظیم، سہیل بٹ ، زاہد چوہدری ، غلام عباس سمیت صحافت اور دیگر شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔مرحومہ کی رسم قل آج بروز منگل سہ پہر تین بجے پی سی ایس آئی آر کالونی میں ادا کی جائے گی ۔

FOLLOW US