مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف کی پشاور جلسے سے خطاب کے دوران زبان پھسل گئی،نوازشرہف نے اپنے بڑے سیاسی حریف عمران خان کوہی وعدے کا پکا قرار دےدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے آج پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نوازشریف نے پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کا آغاز کیا اور بہار پختونوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔جلسے میں مریم نواز، امیر مقام ، طلال چوہدری ،دانیال عزیز سمیت دیگرد رہنماؤن نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر نوازشریف نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم نواز شریف کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی۔ نوازشریف نے جوش خطابت میں کہا کہ یہ عمران خان ہے نواز شریف نہیں عمران خان جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا بھی کرتا ہے۔نوازشریف نے سیاسی حریف عمران خان کوہی وعدے کا پکا قرار دےدیا۔