Wednesday January 15, 2025

پاکستان کی سب سے بڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔۔سب کچھ جل کر راکھ ۔۔کئی لوگوں بارے تشویشناک خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹائون کے علاقے میں واقع ایک فرنیچرمارکیٹ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لےلیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ کئی لوگوں کے زخمی ہو نے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جوہر ٹائون کے علاقے میں واق ٹمبر مارکیٹ میں خشک لکڑی اور کیمیکل کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو درجن دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جن میں پڑا فرنیچر پلک جھپکتے ہی جل کر راکھ ہو گیا۔اطلاعات ملنے کے باوجود فائر فائٹرز نے وہاں پہنچنے میں خاصا وقت لگا دیا جس کی بدولت مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کئ بجھانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کئی افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تاہم ریسکیونے بروقت پہنچ کرآگ بجھانے کے عمل کا آغاز کر دیا ،آخری اطلاعات تک ریسکیو کی ٹیمیں جائے واقعہ پر موجود ہیں اور آگ پر مکمل قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

FOLLOW US