کے پی کے حکومت کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا، قومی خزانے کو کتنے روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا؟ تشویشناک خبر آگئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما اے این پی زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبرپختوانخوااحتساب کمیشن پرخرچ کیے گئے 82 کروڑروپے ڈوب گئے۔جیونیوز کے مطابق اےاین پی کے رہنما زاہد خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ خیبرپختوانخوااحتساب کمیشن پرخرچ کیے گئے 82 کروڑروپے ڈوب گئے،ایک غریب صوبے کے 82 کروڑ روپے کو بے دریغ
استعمال کیا گیا،بتایا جائے غریب صوبے کے 82 کروڑ روپے ڈبونے کا ذمےدار کون ہے؟ احتساب کمیشن میں بھرتی ہونے والے غریب ملازمین اب کہاں جائیں گے؟ ہمیں اس حوالے سے عدلیہ سے امید ہے کہ وہ اس کی تحقیقات لازمی کروائے گی ،کیا عمران خان کوعوام کا پیسا برباد کرنے کی سزا ملے گی ؟