Wednesday December 4, 2024

ڈر ہےکہ شریفوں کا مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے،آصف زرداری

میاں صاحب آپ دھرتی پربوجھ بن گئےتھےآپ کواسی لیےنکالا ہے،ملک کو قرضوں تلےدبانےکا گناہ قابل معافی نہیں۔بلاول ہاؤس میں وفود سےگفتگو ڈر ہےکہ شریفوں کا مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے،آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ شریفوں کا مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے،میاں صاحب آپ دھرتی پربوجھ بن گئےتھے آپ کواسی لیے نکالا ہے،ملک کو قرضوں

تلےدبانےکا گناہ قابل معافی نہیں۔ انہوں نے آج بلاول ہاؤس لاہورمیں مختلف سیاسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے۔ میاں صاحب آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے آپ کو اس لیے نکالا۔ آپ کو یہ دھرتی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں اس لیے نکالا ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ملک کو قرضوں تلے دبانے کا گناہ قابل معافی نہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ شریفوں کے ترقیاتی کام صرف دکھاوا ہیں۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ڈر ہے کہ مصنوعی ترقی کا بم تباہی نہ پھیلا دے۔ شریف برادران پانی منصوبوں کو پیسا زیرزمین دفنانے کےمترادف سمجھتے ہیں۔یہ لوگ پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کی بجائے سڑکیں بنا رہے ہیں۔ سڑکیں بھی مخصوص علاقوں میں بطور شو پیس بنائی جا رہی ہیں۔ سستی شہرت کےسوا شریف برادران کوئی منصوبہ بنانےکوتیارنہیں۔

FOLLOW US