Friday October 11, 2024

کیا پرویز مشرف واقعی میا خلیفہ سے ملے،انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی فحش فلموں کی معروف سابق اداکارہ میا خلیفہ کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پرجب وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچ گیا۔ہر کوئی اس کھوج میں لگ گیا کہ یہ تصویر کب اور کہاں بنائی گئی اور یہ ملاقات کس سلسلے میں ہوئیلیکن تمام پاکستانی لاکھوں کوششوں کے باوجود بھی اس کا پتہ

چلانے میں ناکام رہے ،کئی سوالوں کیساتھ یہ تصویر اب بھی گردش کر رہی ہے اور پاکستانیسراپا حیرت بنے بیٹھے ہیں۔لیکن اب اس تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ،سابق صدر نے میا خلیفہ کیساتھ کوئی ملاقات کی اور نہ میا خلیفہ نے سابق صدر کیساتھ کوئی ملاقات کی بلکہ کسی شرارتی منچلے نے دونوں کی تصاویر لے کر فوٹوشاپ میں اکٹھی کر دیں اور ایسی کمال مہارت دکھائی کہ عام صارفین اسے جعلی ماننے کو بھی تیار نہیں تھے۔لیکن اگر اس تصویر کو غو ر کیساتھ دیکھا جائے بالخصوص پرویز مشرف اور میا خلیفہ کے درمیان موجود گیپ پر نظر دوڑائی جائے تو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر یقینا جعلی ہے اور اگر آپ کسی بھی ماہر سے اس کی رائے لیں گے تو یقینا آپ کے سامنے حقیقت پتہ چل جائیگی ،واضح رہے کہ اڈاب فوٹو شاپ کے ذریعے تصاویروں کو اپنی مرضی کے مطابق جوڑا اور علیحدہ کیا جا سکتا ہے اور اس کی جگہ اپنی من مرضی کی تصویر لگا سکتے ہیں ،تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا یہ حرکت کس نے کی ،آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

FOLLOW US