Friday May 3, 2024

ہم نے ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے ملک میں گیس اور بجلی کے مسئلہ بھی حل ہو گیا ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں گولن گوہ منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال جلد سی پیک منصوبے میں شامل ہونے جا رہا ہے یہ منصوبہ چترال کے لوگوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کی بجلی سب سے پہلے چترال کو مہیا کی جائے گی،چترال کے جن علاقوں میں بجلی میسر نہیں ہے وہاں پر انہیں بجلی میسر کی جائے

گی اور سارا سال ہی کی جائے گی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے چترال کے علاقے میں کبھی بھی ترقی کے لئے نہیں سوچا ہماری حکومت نے چترال کے لئے بہت کام کیا ہے اور ہم نے اپنے سارے منصوبے مکمل کئے ہیں ہم نے صرف تختیاں نہیں لگائیں لوگوں کو کام کر کے دیا ہے بس یہی فرق ہے ہماری حکومت میں اور دوسرے لوگوں کی حکومت میں،لواری ٹنل کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے،ہم نے ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے ملک میں گیس اور بجلی کے مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ چترال میں گیس کا مسئلہ حل کیا گیا جائے گا پاکستان میں دن دبدن ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے۔لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ چترال کے اس منصوبے کے لئے تاخیر ہوئی جو نہیں ہونی چاہے تھی ۔

FOLLOW US