Wednesday January 15, 2025

پنجگور کے علاقے خیر آباد میں زور دار دھماکہ ،2افراد جاں بحق

پنجگور کے علاقے خیر آباد میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ 2 زخمی افراد کو طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہرہے ،تمام امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ

کر دھماکہ کی نوعیت کا پتہ لگا رہی ہے جبکہ سکیورٹی فورس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔تاہم ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

FOLLOW US