لاہور(سی پی پی ) چیف جسٹس پاکستا ن جسٹس میاں ثاقب نثار نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا جبکہ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ملزم کے خلاف اغوا ء اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔ سات سالہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ وہ ماڈل ٹائون میں رہائش پذیر ہیں۔رکشہ ڈرائیور منور نامی شخص
بیٹی کو سکول لے کے جاتا تھا۔5 جون کو زیادتی کا واقعہ پیش آیا جبکہ تھانہ فیصل ٹائون کی جانب سے 3 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا۔ بچی کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کو اغوا ئ کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔استدعا ہے کہ پولیس کو مقدمے میں اغوا ء کی دفعات شامل کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔عدالت نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرواتے ہوئے پولیس کو مقدمے میں اغواء اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات شامل کرنے کا حکم دیدیا۔