Wednesday May 15, 2024

بریکنگ نیوز!!آصف علی زرداری کا بچنا مشکل ہو گیا گرفتار ملزم نے پول کھول دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق امین فہیم کے فرنٹ مین فرحان جونیجو نے برطانوی کرائم ایجنسی کے سامنے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق اہم انکشاف کر دیے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران سابق صدر آصف زرداری کے لندن میں ہوٹل کا راز بھی فاش ہو گیا آصف زرداری نے 2014ء میں 25کروڑ پاؤنڈ میں ہوٹل خریدا جو 440

کمروں اور 8سوئٹس پر مشتمل ہے۔ اس ہوٹل کا نام “چرچل ہوٹل”” ہے،جب کہ آصف زرداری کے سپریم کورٹ کے جمع کروائے گئے حلف نامے میں مختلف صورتحال بتائی گئی ہے۔۔آصف زرداری نے کہا تھا کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ میری ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے۔واضح رہے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے سابق سیکرٹری فرحان جونیجو منی لانڈرنگ کے الزام میں اہلیہ سمیت گرفتار کرلیے گئے تھے۔ پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) کے انٹرنیشنل کرپشنیونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پر عمل میں آئی اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی معاونت حاصل رہی ،ْیہ دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرحان جونیجو سابق وفاقی وزیر مرحوم امین فہیم کا پرسنل سیکرٹری تھا اور ڈیڈاپ اسکینڈل میں مرکزی ملزم ہے۔ وزیر مملکت برائے احتساب شہزاد اکبر نے اس بات کی تصدیق کی کہ برطانوی ایجنسی کے ساتھ 7 روز سے کام جاری ہے ،ْورکنگ پارٹنرشپ کی بدولت ہیبرطانیہ میں گرفتاری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کیس کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ،ْ برطانیہ میں گرفتار شخص سے دو کروڑ روپے مالیت کی 2 گاڑیاںبرآمد ہوئیں، گرفتارشخص کے اثاثے ضبط ہوئے تو کلیم کرنے کیلئے درخواست کریں گے۔

FOLLOW US