Wednesday May 15, 2024

اب کیا ہونے والا ہے ؟ وزیر اعظم کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اہم ترین ملاقات ۔۔ کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم خبر

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات

کے دوران وزیراعظم اورآرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

FOLLOW US