اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے ملک کا پیسہ واپس لاکر دے دیں ہماری لڑائی ختم ہو جائے گی ۔ پریس کانفرنس کے دوران فواد چودھری کا کہناتھا کہ جیسے نوازشریف پانامہ کیس میں پھنس گئے تھے ٹھیک ویسے ہی نریندر مودی رافیل کیس میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں لاہور میں وزیراعظم
عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کی بات کی ہے۔بھارت میں سوچ پائی جاتی ہے کہ پاکستان کوکمزور کرکے آگے بڑھنا ہے۔ بھارت خوش فہمی میں ہے کہ وہ آگے بڑھ جائے گا اور دیگر پیچھے تو ایسا نہیں۔ بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اندرونی اسکینڈلز میں پھنسا ہوا ہے۔ بھارت اپنی جنگ خود لڑے۔اپنے اندرونی سیاسی معاملات خود دیکھے۔ فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف پاناما میں پھنسے تومودی رافیل میں پھنس گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل نہیں وہ ذاتی مستقبل کیلئے دعا کریں۔ ہل میٹل اسکینڈل میں ایک باورچی کے اکاؤنٹ میں صرف 16کروڑ روپے آئے۔ وہاں سے اسی کروڑ روپیہ مریم نواز کے پاس گیا۔ یہ قوم کا پیسا واپس لے آئیں قوم کو واپس کردیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی۔ نوازشریف صاحب سے ہماری ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی مارجن بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اسکینڈلزبھی کھلیں گے۔ وزیراعظم نے ایل ڈی اے سمیت جہاں جہاں آگ لگی اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مسلم لیگ ن سے جب بھی ریکارڈ مانگا گیا تو وہاں آگ لگ جاتی تھی۔ آگ لگنے کے تمام ایسے مشکوک واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں ہماری حکومت عوامی نمایندوں پر مشتمل ہو۔ نیا بلدیاتی نظام فوری تبدیل کی جائے گا۔