سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت سات اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارت نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان پر حملہ کروا دیا ہے۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی
جانب سے پاک فوج پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اس دوران پاک فوج کے 7 جوان وطن پر قربان ہو گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایک کیپٹن سمیت 7 فوجی افسران شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والے دیگر 6 فوجی جوان جونئیر افسران ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کاروائی میں 10 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا ہے۔