Tuesday September 16, 2025

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب! حکومت نے اب تک کا بڑا اور اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم رواں ہفتے دورے سے متعلق قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر

قیادت کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور وزیراعظم نے سینئرقیادت کے مشورے کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم رواں ہفتے اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے ایوان میں پالیسی بیان دیں گے اور سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت سے بھی آگاہی دیں گے۔یاد رہے فواد چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں تیسرے سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں دونوں ممالک کے درمیان دس ارب ڈالر کا ایک اقتصادی پیکج طے ہوا ہے۔