Tuesday September 16, 2025

چین نے امریکہ کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا تجارتی جنگ میں بیجنگ کا واشنگٹن پر ایسا تابڑ توڑ حملہ کہ ٹرمپ انتظامیہ چکرا کر رہ گئی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیس ستمبر سے ساٹھ ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر پانچ تا دس فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے،اگر امریکی حکومت نے اضافی ٹیرف کی شرح میں مزید اضافہ کیا تو چین جوابی
اقدامات اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا کہ دو کھرب امریکی ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یکم جنوری دو ہزار انیس کو ٹیرف کی شرح پچیس فیصد تک بڑھا دی جا ئیگی ۔امریکی حکومت کی تجارتی تحفظ پسند کاروائی کے جواب میں چینی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ چوبیس ستمبر سے ساٹھ ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر پانچ تا دس فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائے۔اگر امریکی حکومت نے اضافی ٹیرف کی شرح میں مزید اضافہ کیا تو چین جوابی اقدامات اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔چینی حکومت نے اعادہ کیا کہ چین کی طرف سے مزکورہ اقدامات کا مقصد تجارتی کش مکش کو ختم کرنا ہے اور امریکی حکومت کی یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی کاروائی کا جواب دینا ہے۔چین کو امید ہے کہ امریکی حکومت برابر ی، خلوص اور حقیقت پسندی پر مبنی بات چیت کے ذریعے دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی تعلقات کو بحال کریگی ، آزاد تجارتی نظام اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حفاظت کریگی تاکہ دنیا کی مشترکہ خوشحالی و ترقی کی ضمانت دی جا سکے۔چینی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین امریکہ کے یکطرفہ اقدام اور تجارتی تحفظ کے اصول کا جواب دینے پر مجبور ہوا ہے اور اس کے پاس نئے ٹیکس عائد کرنے کے سواکوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔اس سے پہلے امریکہ کی چین کے دوسوارب ڈالرمالیت کی مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس سے چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں تیزی آگئی ۔