Tuesday September 16, 2025

میا نوا لی سے پشاور آنے والی ٹرین کو خو فنا ک حا دثہ ، 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

میانوالی(نیوز ڈیسک ) خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث 17 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ سوہان برج اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 17 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا جس کے بعد کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کندیاں جنکشن سے امدادی ٹرین حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہے۔