Saturday October 19, 2024

کرپشن کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری ،اب سزا سے بچنے کا آسان ترین طریقہ کونسا ہو گا؟ نئی حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی

لاہور (نیوزڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پلی بارگین کے قانون کو اگر پوری ایمانداری سے استعمال کیا جائے تو بہت مفید ثابت ہو سکتاہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اداروں کو کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی پوری آزادی

ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن یا حکومتی ارکان اور عہدیداروں کے حوالے سے کوئی تفریق نہیں ہے ۔ یہ اب اداروں کی مرضی ہے کہ وہ کب کسی کا مقدمہ کھولتے ہیں اور اس پر کارروائی کرتے ہیں؟نیب کےپلی بارگین کے قانون کا استعمال اگر پوری ایمانداری سے کیا جائے تو یہ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے ۔ پلی بارگین کے ذریعے مالی جرائم کرنیوالوں سے حاصل کی گئی دولت بارے عوام کو آگا ہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لوٹی ہوئی دولت بیر ون ملک سے واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے ۔

FOLLOW US