Tuesday October 22, 2024

پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔۔۔دھماکہ دار نتیجہ آ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج بڑے صوبے کے بڑے معرکے کے لیے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹنگ کے طریقہ کار سے اراکین کو آگاہ کیا اور کہا کہ اسپیکر کے دائیں طرف اسمبلی لابی میں تحریک

 

انصاف کےاراکین عثمان بزدارکوووٹ دیں گے ۔ اسپیکر کے بائیں جانب لابی میں موجود ن لیگ کے اراکین حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے۔ جس کے بعد پنجاب کے 23ویں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔ جس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد عثمان بزدار 186ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد امیدوار حمزہ شہباز 159 ووٹ حاصل کر سکے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیر اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کیا۔جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔جب کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے باقاعدہ

 

آغاز سے قبل بھی ن لیگ کے اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔۔ن لیگ کے اراکین نے اسپیکر ڈیسک کا گھیراؤ کر لیا اور احتجاج بھی کیا اس موقع پر انہوں نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ بتایا گیا ہے پنجاب اسمبلی میں ممبران کے لیے جگہ کم پڑ گئی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار کو ووٹ دیا،راہ حق کے معاویہ اعظم نے بھی تحریک انصاف کی حمایت میں ووٹ دیا۔واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر انتخاب کیلئے رائے شماری ڈویژن کے ذریعے کی گئی۔ ایوان میں پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد176 تھی۔ جبکہ اس کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے اراکین کی تعداد10ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 162 تھی،اور ن لیگ کے تین اراکین نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا ۔پیپلزپارٹی کے 7 ، راہ حق کا پارٹی کا ایک اورتین آزاد ارکان ہیں جن میں سے ایک آزاد رکن اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے حلف نہیں اٹھایا۔

FOLLOW US