Friday October 25, 2024

عمران خان کے انتہائی قریبی دوست نے بھی وفا نہ کی، تقریب حلف بردار ی میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو بھی شریک نہیں ہوں گے۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کررہے ،ْاس سے قبل سابق کپتان سنیل گواسکر بھی کمنڑی میں مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کر چکے

ہیں۔واضح رہے عمران خان کی وزیر اعظم بننے کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو شیڈول ہے ۔عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تین بھارتی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے، جن میں سنیل گواسکر، کپل دیو، اور نوجوت سنگھ سدھو شامل ہیں۔۔بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا بڑا موقع ہے توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

FOLLOW US