Friday October 25, 2024

نیب عدالت نے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم دے دیا

لاہور (نیوز ایجنسیاں) لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی منصوبے سے متعلق ریفرنس میں ملوث گرفتار دو ملزمان اجمل وسیم اور انجینئر قمر اسلام کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے، دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نیب لاہور پر برہم ہو گئے اور ریمارکس دیئے کہ نیب لاہور سات روز کے دوران ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کر پائی لہٰذا عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دے سکتی،

پیشی کے بعد ملزم اجمل وسیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے جس میں انہوں نے کہہ دیا ہے کہ انہوں نے تمام کام سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر کیا ہے، اجمل وسیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب لاہور نے انہیں وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش بھی لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا، دونوں ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ صاف پانی سکینڈل میں بے گناہ ہیں ان کی جیل منتقلی حق اور سچ کی فتح ہے اور جلد ہی اعلیٰ عدالت سے رجوع کریں گے

FOLLOW US