Friday October 25, 2024

ممنون حسین کے بعداگلا صدر کون ہو گا؟ تحریک انصاف نے بڑا سرپرائز دیدیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک اںصاف نے عارف علوی کو صدر مملکت کا عہدہ سونپنے پر غور شروع کردیا، موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو جائے گی، عمران خان کی جانب سے عہدے کیلئے کئی ناموں پر غور۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے

بعد سے مختلف حکومتی عہدوں پر تقرریاں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف اب تک پنجاب،، خیبرپختوںخواہ اور سندھ کے گورنرز، جبکہ خیبرپختوںخواہ کے وزیراعلی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اب تحریک انصاف نے صدر مملکت کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو جائے ۔تحریک انصاف نے ممنون حسین کے بعد ملک کے آئندہ صدر مملکت کیلئے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کے نام پر غور شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے سندھ کے نامزد گورنر عمران اسماعیل کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

FOLLOW US