Saturday October 26, 2024

ہارون بلور اور سراج درانی کے بعد یوسف رضا گیلانی بارے میں انتہائی تشویشناک خبر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سیکورٹی واپس لینے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون بلوراورسراج رئیسانی کی شہادتیں کیا لمحہ فکریہ نہیں ہیں؟، سیکورٹی ہٹا کروہ کس کیلئے

 

آسانیاں کررہی ہے، لکھ کردیاجائے کہ گیلانی فیملی کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہاہے کہ سابق وزیراعظم سے سیکورٹی واپس لینا مجرمانہ عمل ہے۔ انھوں نے سوال کیاکہ حکومت بتائے کہ سیکورٹی ہٹا کروہ کس کیلئے آسانیاں کررہی ہے۔ انھوں نے مزید سوال کیاکہ کیاحکومت کومعلوم نہیں ہے کہ گیلانی خاندان دہشتگردوں کے نشانے پرہے۔بلاول بھٹو نے مطالبہ کیاکہ لکھ کردیاجائے کہ گیلانی فیملی کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دارحکومت ہوگی۔ ہارون بلوراورسراج رئیسانی کی شہادتیں کیا لمحہ فکریہ نہیں ہیں؟۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روزملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی سیکورٹی واپس لیلییگئی تھی جس کی گیلانی خاندان نیبھی شدید مذمت کی تھی۔ یوسف رضا گیلانی بطورسابق وزیراعظم سیکورٹی کیاہل ہیں۔

FOLLOW US