Saturday October 26, 2024

نجم سیٹھی کی عمران خان کیخلاف درخواست !عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز نے نجم سیٹھی کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار نے موقف اختیار

کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مختلف سیا سی جلسوں میں کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے ،جس کے باعث درخواستگزار کی شہرت متاثر ہوئی۔درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ شہرت کو نقصان پہنچانے پر عدالت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دس کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 16اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔

FOLLOW US